ہسپتال ویسٹ ٹھیکہ میں کرپشن،  ملزمان فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب

ہسپتال ویسٹ ٹھیکہ میں کرپشن،  ملزمان فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ہسپتالوں کے فضلے کو اٹھائے جانے کے متعلق ٹھیکے میں 5کروڑ24 لاکھ روپے کے کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کے لئے طلب کرتے ہوئے دو ملزمان اصغر اور زاہد حسین کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزیدتوسیع کر دی  ،گزشتہ روزدونوں ملزمان کو جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا،ملزموں کے خلاف نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،نیب کے ریفرنس کے مطابق ملزمان علی ٹریڈ ویسٹ منیجمنٹ (pvt) کے نام سے کمپنی چلا رہے تھے، پنجاب گورمنٹ نے ملزمان سے لاہور کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں سے 05 کروڑ 24 لاکھ روپے میں فضلہ اٹھانے کا معاہدہ کیا، کمپنی ہسپتالوں کے فضلے کو ویسٹ کرنے کے قابل نہیں تھی۔

مزید :

علاقائی -