غریب ممالک کو رونا ویکسین جنوری کے آخر تک وصو ل کرنا شروع کر دینگے: ڈبلیو ایچ او

غریب ممالک کو رونا ویکسین جنوری کے آخر تک وصو ل کرنا شروع کر دینگے: ڈبلیو ایچ ...

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکا، کینیڈا، یورپی یونین کے ممالک اور برطانیہ سمیت متعدد امیر ممالک میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسینیشن مہمات کے آغاز کے بعد عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غریب ترین ممالک جنوری کے آخر اور فروری کے وسط کے درمیان کورونا ویکسین وصول کرنا شروع کر دیں گے میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ویکسینیشن آفیسر کیٹ اوبرائن نے کہا کہ کوواکس  پروگرام نے دو بلین ویکسین کی خریداری کے معاہدے کیے ہیں جس کی پہلی خوراک آنے والے ہفتوں میں پہنچنا شروع ہو جائے گی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ذریعہ اتحاد برائے ویکسین کے تعاون سے شروع کردہ بین الاقوامی کوواکس پروگرام کا مقصد کوویڈ 19کیخلاف ویکسین تک مناسب رسائی کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے عالمی ادارہ صحت نے سال کے آخر تک تمام شریک ممالک میں 20 فی صد آبادی کو حفاظتی ویکسین لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے ا او برائن نے انٹرنیٹ پر عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام ایک مباحثے کے دوران کہا کہ کوواکس پروگرام دو ارب سے زائد خوراکیں فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم جلد ویکسین کی فراہمی شروع کردیں گے31 دسمبر کو عالمی ادارہ صحت نے فائزر / بائینٹیک ویکسین کے لیے کوویڈ 19 کے آغاز کے بعد پہلی ہنگامی منظوری دی جس کے بعد اس طرح یہ ویکسین جلدی سے استعمال کرنے کے خواہاں ممالک کے لیے دستیاب ہو چکی ہے۔

ڈبلیو ایچ او

مزید :

صفحہ اول -