لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے امریکی معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

    لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے امریکی معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی ...

  

  راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)امریکی معاون وزیردفاع ڈیوڈ ہیلوے نے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہاگیاکہ امریکی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور وفد کی قیادت امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری ڈیفنس فار انڈو پیسفک سکیورٹی افیئرز ڈیوڈ ہیلوے نے کی،چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قیادت میں پاکستانی وفد سے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی،باہمی دفاعی و فوجی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک امریکا دفاعی مذاکرات میں تعمیری انداز میں امور پر بات چیت کی گئی۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی معاون وزیردفاع نے افغانستان امن مزاکرات میں پاکستان کی حمایت کو سراہا،ملاقات میں تشدد میں کمی کی اشد ضرورت پر زور دیا گیا،افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کاروں کے درمیان بامقصد مذاکرات پر زور دیا گیا،امریکی معاون وزیردفاع نے پاکستان کیساتھ طویل مدت باہمی فائدمند سکیورٹی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا،انسداد دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے پر بھی بات کی گئی۔ 

امریکی وزیر دفاع

مزید :

صفحہ اول -