رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، بلڈرز، ڈویلپرز نے لین دین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا 

      رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، بلڈرز، ڈویلپرز نے لین دین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) رئیل اسٹیٹ سیکٹر بلڈرز اور ڈویلپرز نے ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس بلڈرز اور ڈویلپرز کے لین دین کا ریکارڈ مرتب کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کیخلاف سازش قرار دیدیا، انکاکہنا ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو سربلند نہیں دیکھناچاہتیں،بڑی مشکل سے رئیل اسٹیٹ پٹڑی پر چڑھنا اور غریبوں کے گھر کا خواب پورا ہونا شروع ہوا ہے،ہم ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ نہیں مانتے، وزیراعظم نوٹس لیں اور رئیل اسٹیٹ بلڈرز اور ڈویلپرز کیخلاف ہونیوالی سازش کا نوٹس لیں۔ ڈی ایچ اے لاہور کے کرنل (ر) صدیق،چودھری مقرب وڑائچ،واپڈا ٹاؤن کے حاجی رمضان، بلال منہاس ڈی ایچ اے کے طیب چودھری، شیر علی بھٹی، سید احسان بخار ی، چودھری اللہ،شیراز احمد، میجر بابر شہزاد، فیاض سعید، طارق منیر، مظہر باجوہ، ندیم ملک، عرفان بھٹی،چودھری مدثر،حامد سرفراز، آصف شیخ،رانا جاوید، شفیق چغتائی نے ان خیالا ت کا اظہار روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کرنل صدیق نے کہا ہے اللہ اللہ کرکے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کام شروع ہوا،گزشتہ حکومت نے پراپرٹی کارو با ر کا بیڑا غرق کر دیا تھا، چودھری مقرب وڑائچ نے کہا ایف ٹی ایف کو بنیاد بنا کر بلڈر پراپرٹی ایجنٹ کی کلائنٹ کیسا تھ لین دین کو مانیٹراور ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ پورے کارو با ر کو تباہ کردیگا، حاجی رمضان نے اسے سازش قرار دیا،طیب چودھر ی، بلال منہاس، شیر علی بھٹی،احسان بخاری،چودھری عدیل، شیرازاحمد، میجر بابر شہزاد نے کہا وزیر اعظم کے تعمیرا تی پیکیج اور ایمنسٹی سکیم کی توسیع کی وجہ سے پراپرٹی کا کام چل پڑا،اب 10جنوری کی ڈیڈ لائن دیکر افواہوں کا بازار گرم کر دیا گیا ہے۔ فیاض سعید،طارق منیر،مظہر باجوہ، ندیم ملک، عرفان بھٹی نے کہا ایف بی آر کو دیئے گئے اختیارات سے سارا نظام ختم ہو جائیگا۔ چودھری مدثر آصف شیخ، رانا جاوید، شفیق چغتائی نے مطالبہ کیا سوشل میڈیا اور انگریزی اخبارات میں چلنے والی خبروں کی حکومت وضاحت کر ے، خدشات بڑھ رہے ہیں، سارا سرمایہ ملک سے باہر چلا جائیگا۔
فیصلہ مسترد

مزید :

صفحہ اول -