سیاستدان اپنی سیاست بھول کر عوام کیلئے اکٹھے ہوں، چودھری شجاعت 

      سیاستدان اپنی سیاست بھول کر عوام کیلئے اکٹھے ہوں، چودھری شجاعت 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بیروزگار اور تنخواہ دار طبقہ کی بہتری اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی بھی پارٹی لائحہ عمل بناتی ہے تو پاکستان مسلم لیگ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور ہر قسم کا تعاون کرے گی چاہے اس میں ہمیں سیاسی نقصان ہی کیوں نہ ہو، حکومت ایک سال کیلئے تمام منصوبے ملتوی کر دے غربت دور کرنے کیلئے ایک سال کا شارٹ ٹرم منصوبہ بنائے جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ باہمی اختلافات اور سیاستدان اپنی اپنی سیاست بھول کر عوام کی تکلیف دور کرنے کیلئے اکٹھے ہوں، مجھے امید ہے کہ اس میں ضرور کامیابی ملے گی چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کرپشن صرف رشوت لینے دینے کا نام نہیں بلکہ ذخیرہ اندوزی اور اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں من مانااضافہ بھی ایک قسم کی کرپشن ہے،انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ اپنے منافع کا خود تعین کرتا ہے اور بیٹھے بیٹھے ایک آئٹم کی قیمت سو روپے سے بڑھا کر دو سو روپے کر دیتا ہے جس کا نقصان صرف اور صرف تنخواہ دار طبقہ کو برداشت کرنا پڑتا ہے تحریک انصاف کی حکومت اگلے اڑھائی سال عوام کی مشکلات ختم کرنے کو ایک چیلنج کے طور پر لے اور تمام سیاسی و ذاتی مصلحتیں بھلا کر صرف اور صرف عوام کے اصل مسائل کو دور کرنے کی طرف توجہ دے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ فوج جب بھی اقتدار میں آئی انہوں نے سب سے پہلے ہفتے کے اندر اندر سارے کام چھوڑ کر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی اور تنخواہ داروں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

شجاعت حسین 

مزید :

صفحہ اول -