پاکستانی تاریخ کے اہم کردار معروف بزنس مین سیٹھ  عابد کراچی میں انتقال کر گئے 

پاکستانی تاریخ کے اہم کردار معروف بزنس مین سیٹھ  عابد کراچی میں انتقال کر ...

  

 لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف بزنس مین سیٹھ عابد طویل علالت کے بعد جمعہ کے روز کراچی میں انتقال کرگئے۔انکی نمازجنازہ آج بروز ہفتہ ڈیفنس فیز 2کراچی کی جامع مسجد میں اداکی جائیگی۔سیٹھ عابد پاکستان کی تاریخ کے اُن چند اہم کرداروں میں سے ایک تھے جن کے بارے میں بہت سے واقعات مشہور ہیں۔ مرحوم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا اور جب امریکہ نے پابندیاں لگائیں تو انہوں نے ایٹمی پلانٹ کیلئے ضروری آلات فرانس سے پاکستان سمگل کیے۔اُن کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے اختلافات کے بعد ان کی صاحبزادی بینظیر بھٹو جو کہ اس وقت لندن میں زیر تعلیم تھیں کو لندن میں ہی اغوا کرادیا تھا۔سیٹھ عابدسابق حکمرانوں ذوالفقار بھٹو اور ضیا الحق کے ادوار میں اہم ترین کردار کے طور پر جانے جاتے تھے لیکن پھر وہ منظر عام سے اچانک روپوش ہوگئے۔ جس کے بعد ان کا نام نومبر 2006ء میں اس وقت خبروں میں آیا تھا جب ان کے بیٹے حافظ ایاز کو ان کے محافظ نے لاہور میں قتل کر دیا تھا۔اس سانحہ کے بعد سیٹھ عابداکثر بیمار رہنے لگے اور اپنے لخت جگر کی جدائی میں ہر لمحہ افسردہ رہتے۔ 

سیٹھ عابد کا انتقال

مزید :

صفحہ اول -