شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر رپورٹ طلب 

شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر رپورٹ طلب 

  

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف کی جیل میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لئے دائردرخواست پرنیب سے رپورٹ طلب کر لی ہے،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے میاں شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کورونا وائرس کا بھی ڈر ہے ہر پیشی پر کمرہ عدالت کوبھر دیا جاتا ہے،اللہ نہ کرے کسی ایک کو کورونا ہوگیا تو پوری عدالت متاثر ہوگی فاضل جج نے میاں شہباز شریف کے ایسوسی ایٹ وکیل سے کہا کہ شہباز شریف پیشی پر کمرہ عدالت میں پریس کانفرنس شروع کردیتے ہیں جس سے عدالتی وقت بہت برباد ہوتا ہے، اس کیس کو بہت باریکی سے دیکھ رہے ہیں،امجد پرویز ایڈووکیٹ کو بھی سمجھا دیا ہے کہ اب میاں شہباز شریف یہاں صرف کیس سے متعلق بات کریں کیونکہ ہر بار پیشی پہ دو تین گھنٹے ایک کیس میں ہی گزر جاتے ہیں، قبل ازیں کیس کی سماعت کے دوران  فاضل  جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ رپورٹ کیوں جمع نہیں ہوئی؟ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر سپریم کورٹ میں مصروف ہے آئندہ سماعت پر جواب داخل کروا دیں گے جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا پر سماعت  13 جنوری تک ملتوی کردی۔

رپورٹ طلب 

مزید :

صفحہ اول -