کالعدم تنظیم کے رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو 15سال قید‘جرمانے کی سزا کا حکم
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے اہم رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو مجموعی طور پر 15 سال قید اور3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنا دیاہے،جرمانے کی عدم ادائیگی پر ذکی لرحمان لکھوی کو مزید6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے مذکورہ بالافیصلہ سنایاہے۔عدالت میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھاکہ ذکی الرحمن لکھوی ڈسپنسری چلاتے ہیں اور اس کی آڑ میں غیر قانونی طور پر فنڈنگ اکٹھا کرتے ہیں،ملزم کے وکلا ء کی طرف سے عدالت میں دلائل دیئے گئے یہ تمام الزامات غلط ہیں،ان کے موکل کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کی وجہ سے یہ مقدمہ درج کیا گیاہے، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ذکی الرحمان لکھوی کو مذکورہ بالاسزاکاحکم سنا دیاہے۔
سزا کا حکم