عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر ایس ایچ او چناب نگر کو شوکاز نوٹس 

  عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر ایس ایچ او چناب نگر کو شوکاز نوٹس 

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس چودھری مشتاق احمدنے شہری کی جواں سال بیٹی کو اغوا ء کرنے کے خلاف دائردرخواست پرعدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر ایس ایچ او چناب نگر کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کولڑکی کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کرنے کابھی حکم دیاہے،فاضل جج نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ ایس ایچ او رپورٹ کے ساتھ خود عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوا؟14 جنوری کو ایس ایچ او چناب نگر عدالت میں پیش ہو کر و ضا حت دیں ہوکروضاحت دیں،درخواست گزار شہری مختار احمد کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ اس کے گھر کے ساتھ برتنوں کی دکان ہے، 30 نومبر کو وہ اپنی 16سالہ بیٹی سفیرا کو گھر چھوڑ کر سامان خریدنے بازار گیاتھا،اس کی غیر موجودگی میں جواں سال بیٹی کو دن دو بجے اغوا کر لیا گیا،بیٹی سفیرا کے اغوا کے خلاف تھانہ چناب نگر میں درخواست بھی دی، بیٹی سفیرا کی جان کو خطرات لاحق ہیں پولیس اسے بازیاب نہیں کرارہی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ اس کی بیٹی سفیرا کی بازیابی کا حکم دیاجائے۔

شوکاز نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -