کلینک ڈی سیل کرنے کی استدعا  مسترد، ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر  کمیشن کوفیصلہ کرنے کا حکم 

کلینک ڈی سیل کرنے کی استدعا  مسترد، ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر  کمیشن ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کور ٹ کے مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے ڈائیگناسٹگ سنٹر سیل کرنے سے متعلق دائردرخواست پرکلینک فوری طور پر ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو زیرالتواء درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا درخواست گزار ڈاکٹر امان اللہ خان کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا کہ درخواست گزار تین ماہ سے راول ڈائیگناسٹک سنٹر چلارہا تھا جسے محکمہ ہیلتھ سے رجسٹرڈ نہیں کروایا گیاتھا، 23دسمبر 2020ء کو ہیلتھ کئیر کمیشن کے عملے نے کلینک سیل کردیا،سائل اپنے اہل خانہ کا واحد کفیل ہے، کلینک ڈی سیل کرنے کے لئے ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست دے رکھی ہے مگر شنوائی نہیں ہورہی، عدالت سے استدعاہے کہ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو زیرالتوا ء درخواست پر فیصلہ کرنے،ہیلتھ کئیر کمیشن کو کلینک رجسٹرڈ کرنے اور اسے ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔

مسترد

مزید :

صفحہ آخر -