عثمان بزدار کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 عثمان بزدار کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پاکستان کا خوبصورت شہر لاہور آج کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے۔لاہور کے ہر گلی محلے اور اہم شاہراہوں پر کچرے کے بڑے بڑے ڈھیر لگے ہیں۔حکومت کے شہر کو صاف کرنے کے دعوے جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوئے ہیں۔

بزدار حکومت شہر میں صفائی کانظام بہتربنانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔پنجاب حکومت ترک کمپنیوں کی اربوں روپے کی ادائیگیاں نہیں کررہی۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فوری عہدے سے مستعفی ہوں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبے کوچلانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -