عوام حکومت سے اکتا چکے، سلیکٹڈ کاجلد خاتمہ ہوگا، عبدالغفور حیدری
سبی(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سلیکٹڈحکومت کاجلد خاتمہ ہوگا،پاکستان کی عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کردیا ہے، پاکستان کی عوام موجودہ حکومت سے اکتا چکی ہے پی ڈی ایم کے جلسوں نے ثابت کردیا کہ حکمران اب ایوانوں میں بیٹھنے کا مینڈیٹ کھو چکے ہیں،حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں،ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری عروج پر پہنچ چکی ہے،لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں،غریب عوام کی قوت خریدنے جواب دیا ہے،سانحہ مچھ کا واقعہ انتہائی آفسوس ناک ہے،متاثرین ایک ہفتے سے شدید سردی میں لاشیں لاکر احتجاج پر بیٹھے ہیں لیکن نااہل وزیر اعظم جانے کو تیار نہیں ہیں،ملک میں مجموعی طور پر امن وامان کی صورت حال خراب ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں میڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد ادریس،مولانا محمد یحیٰی،مولانا خدا بخش رند،مولانا تاج محمد،ڈاکٹر سلطان اور دیگر رہنماء موجود تھے، انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کے خاتمے کیلئے ملک کے تمام اپوزیشن پارٹیاں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں اب تک نو بڑے جلسے کئے گئے ہیں اب10جنوری کو نصیر آباد اور 13جنوری کولورلائی میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جلسے ہونگے۔
عبدالغفور حیدری