وزیراعلیٰ سندھ کی سرکاری ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی منظوری

  وزیراعلیٰ سندھ کی سرکاری ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی منظوری

  

کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے سرکاری ملازمین کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی منظوری دیدی ہے۔وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر چیف سیکرٹری سندھ کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے تحریری حکم نامہ بھیج دیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و رکن اسمبلی میر نادرخان مگسی نے وزیراعلیٰ سندھ کو سرکاری ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی سفارش کی تھی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سرکاری ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس رولز 7کے تحت دیا جائے۔

یوٹیلیٹی الاؤنس

.

مزید :

صفحہ آخر -