رجسٹری محرر اور آرکیٹیکٹ سمیت پانچ سرکاری افسر گرفتار

رجسٹری محرر اور آرکیٹیکٹ سمیت پانچ سرکاری افسر گرفتار

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن کی طرف سے کرپٹ سرکاری افسران کی مسلسل گرفتاریاں جاری سابق رجسٹری محرر اور میٹروپولیٹن آرکیٹکٹ سمیت پانچ افسران کو گرفتار کر کے پرچہ درج کر لیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ سرکاری محکموں میں چھپی کالی بھیڑوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے ٹریپ ریڈ کرکے تین سرکاری ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔  ملزمان سے رشوت کی رقم بیس ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں ہیڈ ڈرافٹس مین اصغر علی، جونئیر کلرک محمد فرحان اور میٹروپولیٹن آرکیٹکٹ محمد عثمان شامل ہیں۔جبکہ اینٹی کرپشن دیہالپور نے سابق رجسٹری محرر برکت علی کو گرفتار کر لیا پنجاب ملزم نے جعلی رجسٹری تیار کی تھی۔ محمد گوہر نفیس نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے محکمہ آبپاشی کی ہیڈ ڈرافٹس میں محمد طارق کو گرفتار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -