وزارت مذہبی امور کی جانب سے غلام قطب الدین فریدی کی خدمات کا اعتراف

وزارت مذہبی امور کی جانب سے غلام قطب الدین فریدی کی خدمات کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) وزارت مذہبی امور و اوقاف پنجاب کی جانب سے صدر نیشنل مشائخ کونسل و سجادہ نشین آستانہ عالیہ گڑھی شریف خواجہ غلام قطب الدین فریدی کی اتحاد اْمت، بین المسالک ہم آہنگی,خانقاہی نظام کے احیاء تصوف کے فروغ اور روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے حوالے سے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ غلام قطب الدین فریدی نے دو دہائیوں سے زائد عرصے سے صوفیا کی افکارواحوال کی ترویج و تبلیغ میں خلوص اور بے لوث انداز سے کاوشیں کی، اس موقع پر صدر نیشنل مشائخ کونسل نے وزارت مذہبی امور و اوقاف پنجاب کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کے پیغام امن و محبت اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، بھارت پاکستان میں مذہبی حلقوں کی تقسیم کے درپے ہے۔


جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے