وزیر اوقاف کا دورہ داتا دربار تعمیراتی کام کاجائزہ لیا
لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے داتادربار کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر خالدمحمود سندھو،منیجر شیخ جمیل، طاہر مقصود سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیااور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد ملک و قوم کیلئے دعا کی۔