سکولوں کیلئے برطانوی امداد درست طریقے سے خر چ کی جائے،عبدالستارعاصم

سکولوں کیلئے برطانوی امداد درست طریقے سے خر چ کی جائے،عبدالستارعاصم

  

لاہور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان جنرل بکس پبلشرز اینڈ بک سیلرز (APGB) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ عبدالستار عاصم  نے کہا ہے کہ برطانوی رفاہی ادارے ڈیفڈ کی طرف سے پاکستان میں مڈل سکولوں کے  بچوں کی کتب کی خریداری کے لیے ملنے والی خطیر رقم کو درست طور پر خرچ کیا جائے۔انہوں نے اپنے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق اس بیرونی فنڈ پر کچھ قوتیں نظر جمائے بیٹھی ہیں ان کی مداخلت اور ملی بھگت سے ان کتابوں کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہورہی ہیں جس کے لیے حکام بالا کو توجہ دے کر اس  فنڈ کو ضائع ہونے  سے بچانا چاہئے۔

 علامہ عبدالستار عاصم نے مزید کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑی شرم کی بات ہے کہ دنیا کے علم دوست معاشرے ہمارے بچوں کے لیے علم کے چراغ جلانے کے لئے فنڈز فراہم کرتے ہیں لیکن ہمارے یہاں کے کچھ کرپٹ عناصر اس چراغ کو بھجانے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ لائبریری کے لیے خریداری کا سان طریقہ اختیار کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ  پبلشرز کی نما یندگی ممکن ہو سکے نیز اے پی جی بی پاکستان میں علم اور کتاب کے روشن مستقبل کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -