عوام نے اعتامد کیا تو دوبارہ حکومت میں آکر ملک کی خدمت کرینگے: چودھری محمد سرور

    عوام نے اعتامد کیا تو دوبارہ حکومت میں آکر ملک کی خدمت کرینگے: چودھری محمد ...

  

 گجرا ت، سیالکوٹ(بیورورپورٹس)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو 2023 تک حکومت کا مینڈیٹ ملا ہے اپنی مدت پوری کرنے کے بعد عوام کے پاس جائیں گے۔ اگر لوگوں نے اعتماد کیا تو دوبارہ حکومت میں آ کر ملک کی خدمت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر،تحریک انصاف کے رہنماراجہ اسد محمود،ڈپٹی کمشنر سیف انو رجپہ، ڈی پی او عمر سلامت بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعدازاں گورنر پنجاب نے کولیاں میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات اور سابق ضلعی نائب ناظم میاں ارشد حیات کی وفات پر ان کے بھائی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میاں اختر حیات اوراہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ خوش آئند، سینٹ کے سیشن میں حصہ لینے کا فیصلہ بھی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ملک وقوم کے مفاد میں فیصلے کرے گی،اپوزیشن اتحاد ملین مارچ کرتا نظر نہیں آتالیکن اگرمارچ کیا گیا تو حکومت ماضی کی طرح اس باربھی ہرگز کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔دریں اثناء گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نیمعاون گورنر پنجاب چودھری عنصر فاروق کی رہائش گاہ ماچھی کھوکھر میں اپنے اعزاز میں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو بڑے بڑے معیشت دان کہہ رہے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، لیکن اللہ کے فضل سے پی ٹی آئی کی حکومت نے تمام چیلنجز اور مسائل کا جوانمری سے سامنا کیا اور مشکل ترین حالات میں ایسی معاشی پالیسی بنائی جس سے ملک کو سالانہ 20بلین ڈالر کا خسارہ ختم ہوا اور آج معاشی خود انحصاری کے دور میں داخل ہونے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق, ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری, ڈی پی او اسد حسن علوی, اے سی سونیا صدف, مرکزی رہنما پی ٹی آئی عمر ڈار, عمر فاروق مائر, چودھری عنصر فاروق اور شاہنوازچیمہ سمیت پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے تقریب میں شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا نے دنیا کے مضبوط ممالک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، ہماری حکومت نے اس گھمبیر صورتحال سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ کرکے دنیاکو حیران کردیا اور آج فیصل آباد میں ٹیکسائل یونٹس میں کام کرنے کیلئے مزدور نہیں مل رہے۔ گورنر نے کہا کہ 170 ارب روپے سے کورونا سے متاثر ہونے والی حقیقی اور مستحق  ڈیڑھ کروڑ فیملیز کی کفالت کی گئی۔ اس مشکل وقت میں 65این جی اوز کی مدد سے 20لاکھ لوگوں میں رضاکاروں کے ذریعے راشن پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شائد یہ مستحق اور غریب لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم کورونا پر قابو پانے میں کامیاب رہے۔انہوں نے کہا آب صاف پانی کے منصوبوں کے ذریعے ہر ایک کو پینے کا صاف پانی دیں گے. انشاء اللہ عام آدمی کے مسائل کو حل کریں گے قبل ازیں سیالکوٹ عدالت گڑھا میں میاں نعیم احمد کے بیٹے کی شادی میں شریک ہوئے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -