راہداری منصوبہ کے فریم ورک کی تکمیل سے سماجی واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، سی پیک اتھارٹی

     راہداری منصوبہ کے فریم ورک کی تکمیل سے سماجی واقتصادی سرگرمیوں میں ...

  

 اسلام آباد(آن لائن)چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے فریم ورک کی تکمیل سے پاکستان میں سماجی واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، جنوبی ایشیااور سینٹرل ایشیا کے مختلف ممالک کو بے پناہ فوائد حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔سی پیک  اتھارٹی کے حکام کے مطابق کہ کثیر الارب ڈالر کی لاگت کے سی پیک منصوبہ کے سبب نہ صرف بین الاقوامی سطح پر اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ خصوصا اس سے جنوبی ایشیاا ور سینٹرل ایشیاکے مختلف ممالک کو بے پناہ فوائد حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔سی پیک منصوبہ مکمل تکمیل کے بعد سماجی-اقتصادی شعبے کا کایا پلٹنے کی صلاحیت کا حامل ہو جائے گا۔ چینی کمپنیوں کی پاکستانی صنعتوں میں سرمایہ کاری میں خصوصی رغبت کو نہایت خوش آئند قرار دیا ہے۔ 

 سی پیک اتھارٹی

مزید :

صفحہ آخر -