کورونا ٹیسٹ کے بغیر برطانیہ پہنچنے پر500پاؤنڈ جرمانہ دینا ہو گا

    کورونا ٹیسٹ کے بغیر برطانیہ پہنچنے پر500پاؤنڈ جرمانہ دینا ہو گا

  

لندن (این این آئی)برطانیہ نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دیدیا غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کی شدت میں اضافے کے بعد اپریل کے بعد پہلی بار مسلسل دوسرے دن ایک ہزار سے زائد اموات اور 52600 سے زائد نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر حکومت نے برطانیہ آنے والے تمام افراد کیلئے کورونا کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا برطانوی شہریوں سمیت برطانیہ آنے والے دیگر افراد کے لیے روانگی سے72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہو گا کورونا ٹیسٹ کے بغیر برطانیہ پہنچنے والوں کو 500 پاؤنڈ جرمانہ ہو گا میڈیا رپورٹس کے مطابق منفی کووڈ ٹیسٹ رپورٹ نہ ہونے پر سفر کی اجازت نہیں ہو گی اور فیصلے کا اطلاق بحری اور بری راستوں سے برطانیہ آنے والوں پر بھی ہو گا۔

جرمانہ عائد

مزید :

صفحہ آخر -