کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں‘ پیپلزپارٹی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ ماحول دوست ہے پالیسی بنا کر دو ہفتوں میں وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی تفصیل کے مطابق کراچی میں کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے کو قابلِ عمل بنانے کیلئے سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ کی مشترکہ صدارت میں اجلاس ہوا اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں روزانہ 8 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس سے 200 میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جا سکتی ہے اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا کراچی کے کچرے کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکتا ہے اور اس کیساتھ اس سے بجلی بھی حاصل کی جا سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام کو تیز رفتاری سے آگے بڑھاتے ہوئے حتمی پالیسی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرنے کیلئے مکمل کی جائے گی پالیسی رپورٹ کی تیاری کیلئے سیکرٹری بلدیات کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
ناصر حسین، امتیاز شیخ