لائن سٹاف کی خالی آسامیاں پر کی جائیں،خورشید احمد

   لائن سٹاف کی خالی آسامیاں پر کی جائیں،خورشید احمد

  

لاہور(پ ر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سینکڑوں لائن سپرنٹنڈنٹ، سب سٹیشن آپریٹر کی ایک خصوصی کانفرنس بزرگ مزدور رہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری کی صدارت میں ہوئی جس میں ذو ا لقرنین شاہ،مسعود قریشی،رانا عبد الشکو ر، مظفر متین،نویدعاشق ڈوگر، حاجی لیاقت علی، اْسامہ طارق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور دیگر نمائندگان یونین نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں ایک قرار داد کے ذریعے وفاقی وزیر برائے توانائی سے پْرزور مطالبہ کیا گیا کہ سالہا سال سے لائن سٹاف کی خالی آسامیاں  پْر کر یں،واپڈا کی نج کاری کے بجائے اس کی کارکردگی میں اضافہ کے لئے سہولیات دی جائیں، بجلی چوری روکنے کے دوران ملازمین کو غنڈہ عناصر سے تحفظ دیاجائے اس موقعہ پر ایک قرار داد کے ذریعے وزیراعظماوروزراء اعلیٰ سے پْرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ بجلی کے کام کے دوران کارکنوں کو حادثات سے بچائیں -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -