لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا خصوصی صفائی آپریشن جاری

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا خصوصی صفائی آپریشن جاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے تمام افسران و عملہ کو مشینری سمیت فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت جاری کیں گئی۔تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے شہر سے بیک لاگ کلئیر کیا جا رہا ہے۔ ادارے کی 4 سو سے زائد مشینری فیلڈ میں متحرک ہے۔

 جبکہ ادارے کے 9 ہزار سے زائد ورکرز صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی پر معمورہیں۔ شہر میں جاری خصوصی صفائی آپریشن کے نتیجے میں کل سے اب تک شہر سے 10 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا جا چکا ہے۔اس کے ساتھ ہی شہر کی اہم شاہراہوں پر مکینکل واشنگ اور سویپنگ کا عمل بھی جاری ہے۔شہر سے بر وقت تمام بیک لاگ کلئیر کر نے لیے فوری اضافی مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا گیاہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر شہر میں صفائی آپریشن جاری ہے۔

 انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ادارے کے سنیئر افسران خود صفائی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔اہلیان لاہور کو صاف ستھرا ماحوال فراہم کرنے کے عزم کو پورا کرنے کے لیے ادارہ پوری طرح متحرک ہے۔ شہر سے تمامجلس از جلس تمام بیک لاگ کو کلئیر کیا جائے گا اور صفائی کے بہترین معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو کسی صورت مایوس نہیں کیا جائے گا۔ شہری شکایات کے بر وقت ازالہ کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -