کورونا قیدیوں کا جیلوں میں ہونیکا انکشاف، وفاقی محتسب کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

کورونا قیدیوں کا جیلوں میں ہونیکا انکشاف، وفاقی محتسب کی رپورٹ سپریم کورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی محتسب نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس پر آٹھویں پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔ رپورٹ میں کورونا کا شکار سیکڑوں قیدی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ کی جیلوں میں سب سے زیادہ 291 کورونا مثبت قیدی موجود ہیں، کے پی میں 126، بلوچستان میں 80 اور پنجاب کی جیلوں میں 3 کورونا مثبت قیدی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان کے علاوہ تینوں صوبوں کی جیلوں میں استعداد سے زیادہ قیدی ہیں جبکہ سب سے زیادہ خواتین پنجاب کی جیلوں میں قید ہیں۔ وفاقی محتسب نے ہر ضلع اور اسلام آباد میں جیل قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں خواتین، کمسن اور نشے کے عادی قیدیوں کیلئے الگ جگہ مختص ہونی چاہیے، ان کی فلاح اور تعلیم کیلئے مناسب انتظام کیا جائے۔ وفاق اور صوبوں کے ہر ضلع میں جیلیں قائم کرنے کا کام جاری ہے، ان دونوں نے انڈر ٹرائل قیدیوں کی قانونی امداد کیلئے کمیٹیاں قائم کر دی ہیں، قیدیوں کی تعلیم اور ہنر سکھانے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔
وفاقی محتسب 

مزید :

صفحہ آخر -