مریم صفدر کو سانحہ مچھ پر سیاست کرتے شرم آنی چاہیے،سجاد مہیس

مریم صفدر کو سانحہ مچھ پر سیاست کرتے شرم آنی چاہیے،سجاد مہیس

  

لاہور(پ ر)انصاف ویلفیئرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری سجاد مہیس نے کہا کہ بلاول زرداری اور مریم صفدر کو سانحہ مچھ پر سیاست کرتے ہوئے شرم سے مر جانا چاہئے،سیاسی یتیم اور لاوارثوں کا ٹولہ اس واقع کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کررہا ہے۔

 جوکہ قابل افسوس ہے، انہوں نے کہاکہ سانحہ مچھ کے شہداء  کے لواحقین کی اس غم کی گھڑی میں پوری قوم برابر کی شریک ہے،دہشت گردی کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ملک دشمن قوتوں کو انجام پہنچانے تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -