پی ڈی ایم کی تحریک کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے‘ملک امین اسلم 

   پی ڈی ایم کی تحریک کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے‘ملک امین اسلم 

  

بہاولنگر(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ایک ماہ بعد حکومت تو ضرور رہے گی لیکن پی ڈی ایم ختم ہوجائے گی،یہ بات انہوں نے دورہ بہاولنگر کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے اس موقع پر گرین اینڈ کلین مہم کے تحت ڈی سی آفس میں پودا بھی لگایا ہے،۔ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی گرین اینڈ کلین مہم کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے کہ ملک میں 10ارب درخت لگائے جائیں۔۔پوری قوم گرین اینڈ کلین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔انہوں مزید کہ کہ بھٹہ جات کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی سے ہمارا ماحول بہتر ہوگا۔پی ڈی ایم کی تحریک کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ایک ماہ بعد حکومت تو ضرور رہے گی لیکن پی ڈی ایم ختم ہوجائے گی۔مشیر برائے ماحولیات کو ضلعی انتظامیہ اے ڈی سی آر سیف اللہ ساجد کی جانب سے مختلف امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ملک امین اسلم  

مزید :

صفحہ آخر -