وزیراعظم ہزارہ برادری کے زخموں پر مرہم رکھیں،عظمیٰ بخاری

وزیراعظم ہزارہ برادری کے زخموں پر مرہم رکھیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری گورنر ہاؤس پنجاب کے باہرمظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئی،عظمیٰ بخاری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہزارہ برادری سے کئی سالوں سے ظلم ہو رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مجھے ان مظاہرین کیساتھ بیٹھنے پر مجبور کیا۔ستر سال کا والدہ جو اپنے جواں بیٹے کی لاش لے کربیٹھا ہے وہ بلیک میلر ہے؟چھ بچیاں جن کے گھر میں کوئی مرد نہیں بچاوہ بلیک میلر ہیں؟کسی سے اظہار ہمدردی کیلئے انسانیت کا ہونا ضروری ہے۔میں یہاں سیاست کرنے یا کسی سیاسی جماعت جھنڈا لے کر نہیں آئی۔عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ وہ گیارہ لاشیں لواحقین کی نہیں پوری قوم کے جذبات ہیں اپنے جاہ و جلال کو تھوڑی دیر سائیڈ پر رکھ دیں۔اور کوئٹہ منفی دس ڈگری میں بیٹھے لواحقین کے پاس پہنچیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -