ملک بھرمیں احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے سروے جاری ہے: ثانیہ نشتر

  ملک بھرمیں احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے سروے جاری ہے: ثانیہ نشتر

  

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر وزیراعظم ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے سروے جاری ہے جس کے بعد تعین کیا جائے گا کہ شہر ی احساس کفالت کے کس پروگرام کا حصہ بن سکتا ہے۔حکومت 70 لاکھ خاندانوں کو احساس کفالت پروگرام کے مستحقین بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام ہر قسم کے لسانی،نسلی امتیاز سے بلاتر ہو گا،خیبر پختونخوا میں سروے مقامی اساتذہ کے تعاون سے ہورہاہے۔سروے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے تحت کیاجارہاہے۔ہماری کوشش ہے کہ ہر مستحق کوہر بنک یہ سہولیت مہیا کرے۔ معذور افراد اپنا کارڈ نادرا میں رجسٹر کرائیں۔ گھروں میں بیٹھ کر سروے نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 فیصد سروے مکمل ہوگیا ہے۔کفالت پروگرام میں صرف خواتین کو امداد دی جاتی ہے۔ ٹانک اور وانا میں بھی سروے کا اجراء کر دیا گیاہے۔سروے انٹرنیٹ کی عدم سہولت کے باعث بھی ہوسکتاہے۔

ثانیہ نشتر 

مزید :

صفحہ آخر -