سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس بد دیانتی پر مبنی ہے، رضا ربانی

    سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس بد دیانتی پر مبنی ہے، رضا ربانی

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق دائر صدارتی ریفرنس بد دیانتی پر مبنی ہے۔  ایک بیان میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ریفرنس کے ذریعے آئین اورپارلیمنٹ کو غیر متعلقہ ظاہر کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئینی ترمیمی بل کے لیے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوئی، حکومت اب یو ٹرن لے رہی ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت نہیں ہوتے لہذا آئینی ترمیم درکار  نہیں۔ سابق چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت نے جیسے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا، اسی طرح اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سپریم کورٹ کو گمراہ کر رہی ہے۔

رضا ربانی

مزید :

صفحہ آخر -