چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز  کے اعزاز میں الوداعی تقریب

چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز  کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کے اعزاز میں لیسکو ہیڈ کوارٹر میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔لیسکو کے تمام فنکشنل ہیڈ نے مجاہد پرویز چٹھہ  کو لیسکو میں تین سال کامیابی سے پورے کرنے پرمبارکباد دی۔تمام فنکشنل ہیڈ کا کہنا تھا کہ آپ کمپنی کا سرمایہ افتخار تھے اور ہم آپ کی آئندہ زندگی کے لئے ہمیشہ دعاگو رہیں گے۔ تقریب کے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا تھا کہ میں اس کمپنی کا بہت دل سے شکرگزار ہوں جس نے ہمیشہ اپنے کام کرنے والوں کو عزت دی ہے۔

 اور میں اس کا تہ دل سے مشکور ہیں۔اس موقع پر لیسکو منیجمنٹ کی جانب سے مجاہد پرویز چٹھہ صاحب کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -