عوام پو لیو مہم میں کام کرنے والی ٹیموں سے تعا ون کر یں،شاہد صدیق

     عوام پو لیو مہم میں کام کرنے والی ٹیموں سے تعا ون کر یں،شاہد صدیق

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ عوام پو لیو مہم میں کام کرنے والی ٹیموں سے تعا ون کر یں، پی ٹی آئی حکومت کی بھرپور کوششوں کی وجہ سے جلد ہی پاکستان سے بھی پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا،پو لیو ویکسینیشن بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہ عوام سے درخواست کر تے ہیں کہ پانچ سے کم عمر بچوں کو عمر بھر معذوری سے بچانے کے لئے پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں اس کے کوئی نقصانات نہیں ہیں۔انہو ں نے کہاکہ بچوں کو اپائج ہونے سے بچانے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔ والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کوتاہی نہ کریں اس سے نہ صرف ان کے بلکہ پورے ملک کے بچے ہمیشہ ہمیشہ کی معذوری سے بچ جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -