گرانفروشوں کو دو لاکھ روپے سے زائد جرمانہ
لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ 914 انسپکشنز کی گئیں اور 95 خلاف ورزیاں سامنے آئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 02 لاکھ 05 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور 12 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا جبکہ 12 افراد کو گرفتار کروایا گیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے کاروائیاں جاری رہیں گی۔