اساتذہ کے ساتھ غیر مناسب رویہ بند کیا جائے،پنجاب ٹیچرز یونین

    اساتذہ کے ساتھ غیر مناسب رویہ بند کیا جائے،پنجاب ٹیچرز یونین

  

لاہور(پ ر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت، جام صادق، عبدالقیوم راہی، رانا الطاف، رانا انوار، امتیاز طاہر ودیگر نے کہا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں یہی افسران اساتذہ پر دباؤ ڈال کر بغیر بے فارم کے داخلوں کا ہدف پورا کراتے رہے اور اب بے فارم کا ہدف پورا کرانے کیلئے اساتذہ پر پھر بلا جواز دباؤ ڈال کر ڈیٹا انٹر کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔بے فارم حساس معاملہ ہے۔ضلعی و تحصیل ایجوکیشن افسران ہوش کے ناخن لیں۔

 اور اساتذہ کی روزانہ کی بنیاد پر جواب طلبیاں کرنا بند کریں اورپھر نادرا  کے ساتھ مل کر بے فارم کے جلد از جلد حصول کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -