ہزارہ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں،تاجر رہنما

ہزارہ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں،تاجر رہنما

  

لاہور(سٹی رپورٹر) اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک کے صدر ملک زمان نصیب کی زیر صدارت اجلاس میں خواجہ اعجاز احمد، امتیاز خان، میاں  امداد حسین گوشی، حاجی عامر، حیدر بٹ، شیخ عارف، ملک اکرم کلو، چوہدری زاہد حسین شریک ہوئے۔ اجلاس میں  ہزارہ برادری کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں بے گناہ نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ تاجر رہنماوں نے شہدا ء کیلئے دعائے مغفرت کی۔ صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک ملک زمان نصیب نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ برادری کا دکھ پوری پاکستان کا دکھ ہے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر سید ذوالفقار عباس بخاری دھرنے کے عمائدین اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت اور ورثا کو انصاف کی فراہمی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -