اداکارہ آمنہ الیاس کی یوگا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر

 اداکارہ آمنہ الیاس کی یوگا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر

  

لاہور(فلم رپورٹر) آمنہ الیاس نے سال 2021 میں کرنے کا اہم کام بتادیا جبکہ نصیحت بھی کر ڈالی۔ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں یوگا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یوگا کے دوران انھیں بچیاں آکر پریشان کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور ان کے بال بھی بکھیر رہی ہیں۔تاہم اداکارہ ان کے پریشان کرنے پر بھی اپنا پوسچر تبدیل نہیں کر رہیں۔ س ویڈیو کے ساتھ انھوں نے پیغام میں لکھا کہ پرسکون رہنا بہت بہت ضروری ہے۔ویڈیو کے وائس آور میں نصیحت کی گئی ہے سال 2021 میں میڈیٹیشن بہت ضروری ہے۔

، اس سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے جس سے ذہنی الجھنیں کم ہوتی ہیں۔اس میں کہا گیا کہ روز اپنے لئے ایک گھنٹہ نکالیں جہاں آپ اکیلے ہوں، اور کوئی خلش نہ ہو۔

مزید :

کلچر -