پنجاب: ڈاکٹر ز نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے کرونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ، 22کروڑ روپے مختص

پنجاب: ڈاکٹر ز نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے کرونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ، ...

  

  ملتان، جام پور، رحیم یارخان(خصوصی رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 02  مزید  مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی  تعداد 373 ہو گئی زیر علاج مریضوں کی  تعداد 45 ہو گئی،19 مریضوں کی حالت تشویشناک 04 کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری،شبہ میں 36 مریض زیر علاج،تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

 ارشد کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج  ملتان کے رہائشی 69 سالہ محمد نواز اور لودھراں کے 45 سالہ مسرت بی بی  نے دم توڑ دیا یوں یکم اپریل 2020  سے آٹھ جنوری 2021  کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 373 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے جن میں سے 31 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج  19 مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 04 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 36 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 3 ہزار 731 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 424 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے  جبکہ  ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر جام پور افس کے کلرک عبدالشکور خان ڈاہا کرونا وائرس کی بیماری کا شکار۔ اپنے اپ کو گھر میں قرطینہ کر لیا۔ دوستوں سے دعاوں کی اپیل۔ ڈپٹی ڈی ای او جام پور کے جونیئر کلرک عبدالشکور خان ڈاہا کروانا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر امجد اسلام پتافی نے مکمل  ارام کے لیے چھٹی دے دی ہے۔ جنہوں نے اپنے اپ کو گھر میں قرطاینہ کر لیا ہے۔ صادق آباد کا 55 سالہ محمد ارشد عزیز آباد کا 55 سالہ محمد اشرف دڑی عظیم خان کی 80 سالہ انور مائی ظاہر پیر 23 سالہ نصراللہ کو کورونا وائرس کے شبہ میں ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کرتے ہوئے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے محکمہ صحت کے ملازمین کو کرونا کی ویکسین خریدنے کے لیے بائیس کروڑ روپے مختص کرلئے ہیں۔ صوبہ بھر کی چھتیس اضلاع کی ہیلتھ اتھارٹی سے ملازمین کی تفصیل طلب کرلی۔  سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ریٹائرڈ کیپٹن عثمان نے پنجاب بھر کے ڈاکٹرز نرسز وپیرا میڈیکل سٹاف اور فرنٹ فٹ پر لڑنے والے عملہ کو کرونا کی بیماری سے بچانے کے لیے بائیس کروڑ روپے کی لاگت سے کرونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کر تے ہوئے فنڈز مختص کر دیے ہیں۔ پنجاب کے چھتیس اضلاع کے سی ای او ز اتھارٹی سے ملازمین کی فہرستیں طلب کر لی ہیں۔ کل نو جنوری اخری تاریخ ہے۔ سی ای اوایجوکیشن اتھارٹی راجن پور نے تین ہزار سے زاہد ملازمین کی فہر ست سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھجوادی گئی ہے۔ دوسری طرف محکمہ صحت کے ملازمین نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے اقدمات پر خراج تحسین پیش کیاہے۔ 

کرونا وائرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -