کوٹ ادو میں یوٹیلیٹی سٹورز سے چینی، آٹا،گھی غائب، شہری مایوس

  کوٹ ادو میں یوٹیلیٹی سٹورز سے چینی، آٹا،گھی غائب، شہری مایوس

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)تحصیل کوٹ ادو میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی نایاب ہو گیا، اسٹورز کو اشیائے خورونوش کا کم کوٹہ ملنے پرمسائل مزید بڑھنے لگے، تفصیل کے مطابق تحصیل کوٹ ادو میں قائم  یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیائے خوردنی کا کم کوٹہ ملنے پرمسائل بڑھ گئے(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

، حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے، تحصیل بھر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹا، چینی اور گھی نایاب ہو گئے،20 کلو سرکاری آٹے کی قیمت 800 روپے تو مقرر ہے لیکن یوٹیلٹی اسٹوروں پر دستیاب نہیں، چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے ہے لیکن یہ بھی سٹوروں سے غائب ہے، گھی 170 روپے فی کلو نرخ تو مقرر کیا گیا ہے لیکن موجود نہیں،اس حوالے سے شہریوں غلام عباس بھٹہ،فیض بخش،محمد وسیم،محمد شفیق،سجاد بلوچ،محمد رفیق، عبدالرشید،غلام مجتبیٰ سمیت دیگر  کا کہنا تھا کہ جن اشیاء کی قیمتیں مارکیٹ سے کم ہیں وہ سٹور میں ملتی نہیں،یوٹیلٹی اسٹورانتظامیہ کے مطابق سٹوروں میں چینی،گھی اورآٹا اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں سستا ہے، سٹورز پریومیہ 20 کلو آٹے کے 100 سے 150 اور 5 کلو چینی کے بھی 100 سے 150 تھیلے روزانہ آتے ہیں تاہم جلد ہی ختم ہوجاتے ہیں۔

شہری مایوس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -