مظفر گڑھ:ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائی جاں بحق

  مظفر گڑھ:ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائی جاں بحق

  

مظفر گڑھ، بہاولپور، خانقاہ شریف(نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان) مظفرگڑھ میانوالی روڈ، خانپور بگا شیر کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر۔ موٹر سائیکل پر سوار دو سگے بھائی موقع پر جاں بحق۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی سادات کالونی رہائشی جن کی 14 اور 15 سال بتائی گئی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو(بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس  کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔ فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی نعشوں کو کور کرتے ہوئے لواحقین کے گھر منتقل کر دیا گیا۔ قومی شاہراہ پر دھند کے باعث آئل ٹینکر اور گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، حادثہ کے نتیجہ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، 4 افراد زخمی،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کرشاہراہ کو کاردن آف کر دیا آئل ٹینکر میں 48 ہزار لیٹر پٹرول ہے۔ریسکیو ایلکاروں نے چار گھنٹوں کی مھنت کے بعد کرین کی مدد سے کے ایل پی روڈ کو ٹریفک کے لیے کلیئر کیا۔تاہم حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -