سانحہ مچھ:حکومتی رویہ سے ملک میں انتشار بڑھتا جارہا ہے، نواز ناجی
بہاولپور(بیورو رپورٹ)چیف ایگزیکٹیو تحریک بحالی صوبہ بہاول پور محمد نواز ناجی نے کہا ہے کہ حکومتی رویوں کے باعث ملک میں انتشار بڑھتا جا رہا ہے اور وزیر اعظم اس کا احساس کرنے کی بجائے مسلسل رعونت کامظاہرہ کرتے ہوئے اس انتشار میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ کہنا بجا ہے کہ وہ پاکستان بھر میں ہونے والے جنازوں میں شرکت نہیں کر سکتے لیکن کیا کیا جائے کہ ان کے وزراء پر لوگ اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔انہوں (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
نے کہا کہ وزیر داخلہ ایسے شخص کو لگا دیا گیا ہے جو داخلی مسائل چھوڑ کر سیاست بازی میں زیادہ مصروف رہتا ہے اور یہی حال حکومتی وزراء کی دوسری ٹیم کا ہے۔انہوں نے کہا کہ مچھ کے شہداء کی تدفین بہت ضروری ہے اور انہیں بے یارومددگار چھوڑنا بھی قرین انصاف نہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم کو ہمراہ لے کر جائیں اور شہداء کی تدفین کے لئے کردار ادا کریں اور ان کے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھیں۔
نواز ناجی