150سے زائد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں جدید لیبارٹریز بنانے کا فیصلہ

  150سے زائد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں جدید لیبارٹریز بنانے کا فیصلہ

  

خانیوال (بیورونیوز)حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 150سے زائد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں جدید لیبارٹریز بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے نجی کمپنیوں سے رابطے کیا جارہا ہے تاکہ خزانہ پر مالی بوجھ کو کم کیا جاسکے ان لیبارٹریوں سے میں کئے جانیوالے ٹیسٹ پرائیویٹ لیباٹریوں سے کم قیمت پر کئے جائینگے جبکہ سرکاری سطح پر قائم ہونیوالی لیبارٹریوں (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 کو بھی مزید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے اس بات پر غور کیا جارہا ہے سرکاری لیبارٹریوں پر ٹیسٹوں کے دباؤ کو کم کرنے کیساتھ ساتھ اس کے بہتر رزلٹ کے لئے ہسپتالوں میں پرائیویٹ نجی لیبارٹریز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے اور ان سے باقاعدہ ماہانہ فیس وصول کی جائے اس سے محکمہ صحت کو خاصر خواہ آمدن ہوگی۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -