سوئی گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ، ایل پی جی کی بلیک میں فروخت شروع

سوئی گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ، ایل پی جی کی بلیک میں فروخت شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور،خانیوال (بیورونیوز،ڈسٹرکٹ رپورٹر)سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ایل پی جی کی بلیک میں فروخت شروع ہوگئی مہنگے داموں خریداری پر شہریوں کی چیخیں نکل گئیں بتایا گیا ہے کہ خانیوال کے مختلف علاقوں ہیبت کوٹ،کالونی نمبر1/2/3،اعوان چوک، ریلوے روڈ سمیت دیگر علاقوں میں صبح سویرے اور رات کے اوقات میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تیز ہوچکا ہے جس کے باعث ایل پی جی ڈیلروں اور دکانداروں نے گیس کی بلیک میں فروخت (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
شروع کررکھی ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کے باعث شہر ی شدید پریشانی کا شکار ہیں اور ان کی چیخیں نکل گئی ہیں شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  ٹبہ بدرشیر کے مکینوں چوہدری محمدسلیم، محمدوسیم جام اسلم عبدالحفیظ اوردیگرنے بتایاکہ ان کے گھروں میں شیڈول کے مطابق بھی گیس پوری نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں ناشتہ اورکھانابازار سے خریدناپڑتاہے متعدد مرتبہ شکایت بھی کی ہے لیکن کوئی نوٹس نہ لیاگیاہے مقامی لوگوں نے ریجنل منیجر سوئی گیس سے فوری نوٹس لے کرسوئی گیس کاپریشر پوراکرنے کامطالبہ کیاہے۔
 اضافہ