پاور ڈویژن انجینئر اکرام الحق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو تعینات

      پاور ڈویژن انجینئر اکرام الحق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو تعینات

  

  ملتان(نیوز رپورٹر)وزارت توانائی (پاورڈویژن) نے پاکستان الیکٹرک پاورکمپنی (PEPCO)  ہیڈ کوارٹر لاہور میں خدمات سرانجام دینے والے جنرل منیجر انجینئر اکرام الحق کی خدمات بطورجنرل منیجر میپکوکے سپرد کردی ہیں اورانہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ وہ 15جنوری2021 کو چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ انجینئر اکرام الحق کا شمار(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

پاور سیکٹر کے سینئر اور قابل انجینئرز میں ہوتاہے اور وہ میپکو میں بطور ایکسین، ایس ای شعبہ جی ایس او، آپریشن میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انجینئر محسن رضا خان سی ای او میپکو 14جنوری2021 کو اپنی مدت ملازمت پوری کرکے سروس سے ریٹائرہورہے ہیں۔

تعینات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -