ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو بھاری نقصان، پولیس غائب

  ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو بھاری نقصان، پولیس غائب

  

 ملتان (خصوصی رپو رٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے ایم ڈی اے چوک کے قریب جان شیر سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر موبائل مالیت 22ہزار چھین کر فرار ہوگیا، تھانہ کینٹ کے علاقے نشتر ہسپتال کے باہر سے انصر نوید، تھانہ جلیل آباد کے علاقے(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 ولایت آباد خضر عباس، امیر آباد سجاد، شالیمار کالونی غلام اصغر کی موٹرسائیکلیں، اعوان چوک مہوش کا موبائل مالیت25ہزار، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سخی عباس کیگھر سے نامعلوم خواتین زیور و نقدی مالیت1لاکھ85ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقیفتح خان کے بھٹہ سے سامان مالیت1لاکھ50ہزار، تھانہ صدر کے علاقے غلام عباس کے رقبہ سے ملزمان مجاہد وغیرہ گھاس، برسیم وغیرہ، محمد اسلم کے بھانہ سے بچھڑا مالیت20ہزار، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے منیر احمد کی دوکان سے نقدی و موبائل مالیت83ہزار، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے غلام نازک کیگھر سے مویشی مالیت1لاکھ10ہزار، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے خرم عباس جبکہ تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے محمد زبیر کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے، پولیس نے تمام واقعات کے متعلق مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -