لکھی مائنر میں 20فٹ چوڑا شگاف، سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب
صادق آباد(نمائندہ خصوصی)صادق آباد کے نواحی علاقے چک نمبر 216 پی کے قریب لکھی مائنر میں 20 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی ‘تفصیل کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقے چک نمبر 216 پی کے مقام پر لکھی(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
مائنر میں 20 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب آ گیا ہے‘ پانی گندم چارے کی فصلوں اور لیموں کے باغات میں داخل ہو گیا ہے مقامی زمیندار اور محکمہ انہار کا عملہ شگاف پر کرنے میں مصروف ہے نہر میں پانی کا تیز بہاو ہونے کی وجہ سے اس کا فور کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لکھی مائنر میں ایک ماہ کے دوران آج دوسری مرتبہ لکھی مائنر میں شگاف پڑا ہے پہلے بھی جب نہر میں شگاف پڑا تھا تو اس سے سینکڑوں ایکڑ زیر کاشت رقبہ زیر آب آ گیااور کاشتکاروں کی گندم کی فصل شدید متاثر ہوئی جس سیان کو لاکھوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑاہے۔
زیر آب