وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور  ڈاکٹر اطہرمحبوب کا  جامعہ ڈاؤ کا دورہ  ملاقاتیں، مختلف شعبوں کا بھی معائنہ

  وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور  ڈاکٹر اطہرمحبوب کا  جامعہ ڈاؤ کا ...

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیوسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ ڈاوؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میڈیکل کے شعبے میں نمایاں (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 کردار ادا کر رہی ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار آج ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے دورے کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر زرناز پرو وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی اور ڈاکٹر باسل ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ ڈاؤ یونیورسٹی سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی اور اُن کی ٹیم کو میڈیکل شعبے میں بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر دونوں اِداروں کے مابین تدریس وتحقیق کے شعبے میں اشتراکِ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر فضل محمود خان ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن پراجیکٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بھی موجود تھے۔وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے حال ہی میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے میدا ن میں قدم رکھا ہے اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ نرسنگ سکول قائم کیا جا رہا ہے۔ اِسی طرح فزیو تھراپی اور میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں۔ فارماسیوٹیکل سائنسز کے میدان میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملکی سطح پر اہم مقام کی حامل ہے۔میڈیکل سائنسز کے نئے شعبہ جات کے قیام میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جیسے ممتاز اِدارے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لیے بہترین مثال کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران خدمات میں مصروف طبی عملے سے ملاقات کی اور کلینکل لیبارٹری، ریڈیالوجی، کالج آف نرسنگ اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔ 

معائنہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -