چلڈرن ہسپتال ملتان، مبینہ کرپشن،ایم ایس  متحرک،چھان بین کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل 

چلڈرن ہسپتال ملتان، مبینہ کرپشن،ایم ایس  متحرک،چھان بین کیلئے تین رکنی ...

  

 ملتان (خصوصی رپو رٹر) چلڈرن ھسپتال ملتان میں ہونے والی مبینہ لاکھوں روپے کی کرپشن کا معاملہ۔ ایم ایس نے (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

معاملے کی چھان بین کیلئے  تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جس کی سربراہی اے ایم ایس  ڈاکٹر کامران آصف  کریں گے۔جبکہ دیگر میں ڈی ایم ایس  ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اور اسٹیٹسٹیکل آفیسر حسیب شامل ہیں۔ ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر زاہد اختر نے کمیٹی کو پابند کیا ہے کہ وہ تین دن کے اندر رپورٹ پیش کریں۔مزید ڈاکٹر زاہد  اختر کا کہنا ہے کہ اگر اس رپورٹ میں کرپشن ثابت ہو جاتی ہے تو المونر سلیم خان اور المونر عامر اکبر کے خلاف محکمانہ کاررواء عمل میں لائی جائے گی۔ایک اندازے کے مطابق تقریبا تیس لاکھ رقم کی خرد برد کا ان دونوں پر الزام ہے۔

تشکیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -