محکمہ ریلوے، قبضہ مافیا سے ایک کروڑ مالیت کی دکانیں واگزار
ملتان (خصوصی رپو رٹر) ریلوے ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا سے ریلوے اراضی واگزار کروانے کاسلسلہ بدستور جاری،ایک کروڑ مالیت کی دکانیں واگزار کروا لی گئی تفصیل کے مطابق اسی سلسلے میں ڈبل پھاٹک پر آپریشن زیر نگرانی سپشل جوڈیشل مجسٹریٹ ریلوے ملتان کیا گیا جبکہ اس موقع پر اے ای این ریلوے ملتان ڈی ایس پی ریلوے ملتان آئی او ڈبلیو (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
ایس ایچ او ریلوے پولیس اور ضلعی پولیس تھانہ جلیل آباد بھی ہمراہ تھے، آپریشن میں موقع پر دوکان نمبر 8-7 سیل کی گئی جبکہ دوکان نمبر 11-10-9 کے لیز ہولڈر نے مبلغ ایک ایک لاکھ روپے فی کس دوکان موقع پر جمع کروا دئیے،جبکہ بغیر کسی مزاحمت کے آپریشن مکمل کیا گیا جبکہ واگزار کروائی گئی دوکانوں کی مالیت تقریبا ایک کروڑ بنتی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ ریلوے ملتان نے اراضی واگزار کروانے کی رپورٹ ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن نوید مبشر کو بھجوا دی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ ریلوے ملتان کے مطابق ریلوے اراضی پر قابض افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
واگزار