کورونا رسک الاونس، پیرا میڈیکس نظر انداز متاثرین کا شدید احتجاج

   کورونا رسک الاونس، پیرا میڈیکس نظر انداز متاثرین کا شدید احتجاج

  

 ملتان (خصوصی رپو رٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے  کورونا رسک الاونس میں پیرا میڈیکس کو نظر انداز کئے جانے پر نشتر ہسپتال کے پیرا میڈیکس سیخ پا،ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا،نشتر ہسپتال انتظامیہ ملازمین کو بے بنیاد شوکاز جاری کر کے ہراساں کر رہی ہے بھرپور احتجاج کا فیصلہ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا رسک الاونس صرف ڈاکٹروں (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

 اور نرسز کو دئیے جانے اور پیرا میڈیکس کو یکسر نظر انداز کئے جانے پر نشتر ہسپتال کے پیرا میڈیکس سیخ پا ہو گئے ہیں اس حوالے سے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال کے صدر رانا عامر چئیر مین وسیم سلیم جنرل سیکرٹری سعید چودھری اور دیگر کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا میں فرنٹ لائن ورکرز کو رسک الاونس کی مد میں صرف ڈاکٹرز اور نرسز کو ایک بنیادی تنخواہ دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ  پیرا میڈیکس یکسر نظر انداذ کر دیا گیا ہے,جبکہ دوسری جانب نشتر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو بے بنیاد شوکاز نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں،نشتر ایم & آر ڈیپارٹمنٹ میں افسر شاہی ہے بلاوجہ ملازمین کے ٹرانسفرز معمول بن چکے ہیں جبکہ ملازمین کو مختلف وارڈز اور ڈیپارٹمنٹ میں چھٹیوں اور ڈے آف کے مسائل کا بھی سامنا ہے اس حوالے سے  آج  دس بجے ایسوسی ایشن آفس میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر اسپتال کے  صدر رانا عامر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان اجلاس کے بعد کیا جائے گا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -