چوک سرور شہید: اراضی تنازعہ پر دو  برادریوں میں تصادم،10افراد زخمی

    چوک سرور شہید: اراضی تنازعہ پر دو  برادریوں میں تصادم،10افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چوک سرور شہید (سپیشل رپورٹر+ نامہ نگار)رقبہ کے تنازعہ پر دو برادریوں میں مسلح تصادم  سے تین خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیل کے مطا بق گذشتہ روز چوک سرور شہید کے نواحی چک نمبر 604ٹی ڈی اے میں مبینہ طور پر رقبہ کے تنا زعہ پر جٹ اور (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
مشوری بلوچ برادری کے درمیان مسلح تصادم ہو گیا دونوں گروپوں کی طرف سے ڈنڈے سوٹوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال ہو نے سے دونوں فریقین کے خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں جٹ برادری کے محمد بلال، محمد وسیم، محمد تسلیم، محمد ذیشان اور مشوری برادری کے عدنان، طالب حسین، نوید طالب، کوثر، حسینہ، مسرت شامل ہیں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید پہنچا دیا گیا،پو لیس تھا نہ سرور شہید مصروف تفتیش ہے۔ 
زخمی