رحیم یارخان:چوری کی16وارداتیں،ملزم زیورات، نقدی لیکر فرار

  رحیم یارخان:چوری کی16وارداتیں،ملزم زیورات، نقدی لیکر فرار

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)چوری کی 16 وارداتیں ملزمان نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکل نٹ بولٹ سولر پلیٹس کھل بنولہ اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات بستی لاٹکی کے رہائشی عبدالرزاق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 6 لاکھ 18 ہزار 400 روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے دوسری واردات خانبیلہ کے رہائشی(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 توصیف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 6 لاکھ 70 ہزار روپے کی نقدی طلائی زیورات زیورات موٹر موبائل فون چرا لیا تیسری واردات سکھر اڈا کے رہائشی عبدالروف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوتھی واردات ظفر آباد کے رہائشی ارشاد احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 77 ہزار 900 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات خانبیلہ کے رہائشی غلام عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات ظفر آباد کے رہائشی محمد ضیا الرحمن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات سلطان پور کے علاقہ ریلوے پٹری پر ہوئی جہاں 4 ملزمان کرشا کور وغیرہ نے 20 ہزار روپے مالیت کے نٹ بولٹ چرا لیے آٹھویں واردات چک 77 کی رہ مبارکہ نزاہت کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 65 ہزار روپے مالیت کی سولر پلیٹس چرا لی نویں واردات احسان پور کے رہائشی عطا محمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان ملک محراب وغیرہ نے 20 ہزار روپے مالیت کا ٹیوب ویل چرا لیا دسویں واردات ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی مظفر اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم محمد افضل نے 71 لاکھ 3 ہزار 226 روپے مالیت کی کھل بنولہ چرا لیا گیارہویں واردات چک 39 کی رہائشی رخسانہ رحمت کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 40 ہزار روپے مالیت کی سولر پلیٹس چرا لی بارہویں واردات چک 1 کی رہائشی رابع قاسم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا سولر سسٹم چرا لیا تیرہویں واردات موضع بھارہ کے رہائشی ریاض احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے چودھویں واردات اللہ آباد کے رہائشی محمد شبیر کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان بلال وغیرہ نے 70 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے پندرہویں واردات حویلی غریب شاہ کے رہائشی محمد اظہر کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان جمیل احمد وغیرہ نے 90 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ سولہویں واردات موضع رنداں کے رہائشی اللہ ڈیوایا کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم شاہد نے 60 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

چوریاں،ڈاکے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -